ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عتیق الرحمن مُنیری مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے نئے صدر منتخب ؛ مولوی شعور کولا کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب

عتیق الرحمن مُنیری مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے نئے صدر منتخب ؛ مولوی شعور کولا کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب

Thu, 11 Mar 2021 12:33:14    S.O. News Service

بھٹکل 26 مارچ (ایس او نیوز) مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے صدر کے طور پر   دبئی کے معروف تاجر اور کورونا وارئیر کے طور پر سامنے آنے والے سماجی کارکن جناب عتیق الرحمن مُنیری    کا انتخاب عمل میں آیا ہے جبکہ  مولوی شعور کولا جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں ہوئے تین سالہ میعاد کے لئے منعقدہ  عہدیداران کے انتخاب  کی نشست میں  صدر اور جنرل سکریٹری کے ساتھ ساتھ    نائب صدر کے طور پر  جناب عبدالمجیب نواب رکن الدین،  سکریٹری کے طور پر   جناب آفاق محتشم،   خازن کے طور پر جناب مناظر حسن سکری اور محاسب کے طور پر جناب  محٰی الدین کوچو باپا رکن الدین کا انتخاب بھی عمل میں آیا ہے۔

صدر منتخب ہونے پر ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے جناب  عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے   نوائط کالونی کی  تنظیم جامع مسجد کی خدمت کا موقع اُنہیں عطا فرمایا ہے  جس پر وہ اللہ رب العزت کا شکر بجالاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے گھر کی خدمت کا موقع نصیب والوں کو ہی عطا فرماتا ہے۔ آگے کہا کہ  ہمارا سب سے پہلا کام  مسجد کے زیر تعمیر کام کو  تکمیل تک پہنچانا ہے جس کے لئے عہدیداران سمیت تمام اراکین  انتظامیہ کا تعاون ضروری ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل    مجلس ملیہ کی   نئی انتظامیہ  کے لئے گذشتہ روز 15 ممبران کا انتخاب عمل میں آیا تھا جن کے نام یہ ہیں:  حافظ عرفات حُسین عسکری، حافظ عمران اکرمی،  عبدالمجیب نواب رکن الدین، احمد رباح مُنیری، اقبال رکن الدین ، عنایت اللہ شاہ بندری، محمد شبیب کولا، محی الدین کوچوباپا رکن الدین، جاوید حُسین  ارمار،محمد  آفاق محتشم، محمد شعیب مُنیری،مولوی  عثمان خلیفہ ندوی، اشتیاق رکن الدین ، حافظ عکراش اکرمی۔

اس سے قبل  تحلیل شدہ انتظامیہ میں سے سات ممبران  خلیل الرحمن مُنیری، جناب ماسٹر شفیع ، عبدالرقیب ایم جے ندوی، مولوی اُسامہ صدیقی  ندوی، مولوی شعور کولا ندوی،  مناظر حسن سُکری اور جناب فواز سُکری کا انتخاب کیا گیا تھا۔

پھر گذشتہ روز   نومنتخب انتظامیہ کی طرف سے     پانچ  اراکین کو  انتظامیہ  میں شامل کیا  گیا تھا جن کے نام یہ ہیں: عبدالباسط کاڈلی،  یونس سُکری،  حافظ ارشاد صدیقی،  عبدالستار قاضیا اور دانش خلیفہ۔ 

 اسی طرح  بیرون بھٹکل سے  بھی 10 ممبران کا انتخاب عمل میں آیا جن کے نام ہیں؛  مولوی فضل الرحمن مُنیری ، مولوی مولیٰ کرانی، مولوی عبدالمعز مُنیری،  ماشاء اللہ شانو،  آفاق کولا،  مولوی عبدالعظیم رکن الدین، مولوی حبیب اللہ محتشم،  الطاف مصباح، نثار ایم جے اور عبدالرحمن پٹیل۔بتایا گیا ہے کہ   نو منتخب صدر   مزید تین ممبران  کو انتظامیہ میں  شامل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔


Share: